Urdu E-Qaida 2.0 (Freeware)
اردو ای- قاعدہ ابتدائی اسکول کے بچوں کے لئے ایک انٹریکٹو، تفریح سے بھرپور اور تعلیمی سافٹ ویئر ہے اور بچوں کو اردو حروف سکھانے اوراردو زبان سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ ایک دلچسپ، متحرک، ملٹی میڈیا ٹیوٹوریل پروگرام ہے۔ اردو ای- قاعدہ خاص طور پر نرسری یا پریپ کلاسز کے بچوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں سیکھنے کے ساتھ ساتھ دلچسپی کا اتنا سامان موجود ہے کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اردو کے ہر حرف کو نہایت دوستانہ آواز میں متحرک اشیا ء، دلچسپ صوتی اثرات اور بہترین پس منظر موسیقی کے ساتھ سمجھایا گیا ہے۔یہ پروگرام مشکل کمانڈز سے پاک اور استعمال میں نہایت آسان ہے اور بچوں کے مزاج اور نفسیات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ جیسے ہی کسی اردو حرف پر کلک کیا جاتا ہے تو اس حرف سے بننے والی شے حرکت کرتی ہے ،جس سے بچوں میں بھی دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ اردو ای- قاعدہ بچوں کو اردو حروف تہجی سکھانے کا ایک دلچسپ اور موثر ذریعہ ہے، جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی انجوائے کر سکتے ہیں۔
اسباق
اردو ای- قاعدہ 2.0 میں آٹھ (۸)متحرک ملٹی میڈیا اسباق شامل ہیں۔پروگرام کے پرکشش مین مینو میں ان آٹھ (۸) متحرک اسباق کے روابط موجود ہیں، جن پر کلک کر کے مطلوبہ سبق پڑھا جا سکتا ہے۔
اسباق کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
٭…حروف اور الفاظ
٭…حروف اور الفاظ
٭… بولتے حروف
٭… حروف کی بناوٹ
٭… چھوٹے بڑے حروف
٭… چھوٹے بڑے حروف
٭… ‘‘ھ’’ کے حروف
٭… حرکات
٭…الفاظ اور جملے
٭…اردو گنتی
مشقیں
اردو ای- قاعدہ میں صرف اسباق ہی موجود نہیں ہیں، بلکہ اس میں بچوں کے لئے کھیل کودکا سامان بھی موجود ہے۔ آٹھ (۸) دلچسپ گیمز یا مشقیں بھی اس برقی اردو قاعدہ میں موجود ہیں، جن سے بچے کھیل کے ساتھ ساتھ سیکھتے بھی ہیں۔ ان گیمز کو بنانے کا مقصد بچوں کو اردو حروف کی بناوٹ اور ان کی آواز کی پہچان کرانا
ہے۔
ہے۔
یہ آٹھ (۸)گیمز یا مشقیں مندرجہ ذیل ہیں۔
٭…لکھنا سیکھیں
٭…رنگ بھریے
٭…حروف پہچانیے
٭…ذہانت آزمائیے
٭…حروف ملوائیے
٭…حروف ڈھونڈیں
٭…سوال جواب
٭…الفاظ ڈھونڈیں
اردو ای- قاعدہ 2.0 بچوں کے لیے یقیناَ َ ایک انمول تحفہ ہے، جس کے ذریعے وہ کسی ٹیوشن یا استاد کے بغیر با آسانی اردو حروف تہجی سیکھ سکتے ہیں۔
Urdu E-Qaida 2.0 Demo Video
مفادِ عامہ اور فروغِ اُردو کے لیے یہ سافٹ ویئر مفت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں تاکہ اُن کی روشنی میں اس سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ شکریہ
براہِ کرم مجھے اور میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے!۔۔۔۔جزاک اللہ خیر۔۔۔!۔
دعاؤں کا طالب: شعیب سعید شوبی
اردو ای قاعدہ2.0 ڈاؤن لوڈ کریں۔۔۔
Size: 28.13 MB
نوٹ: اگر کوئی ایک لنک کام نہ کرے تو براہِ کرم کسی دوسرے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔
Note: Please try another download link if you find a broken one. Report it by posting it on comment box and I will fix it up, In Sha Allah! Thanks!
Size: 28.13 MB
نوٹ: اگر کوئی ایک لنک کام نہ کرے تو براہِ کرم کسی دوسرے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔
Note: Please try another download link if you find a broken one. Report it by posting it on comment box and I will fix it up, In Sha Allah! Thanks!
Subscribe to:
Posts
(
Atom
)
یہ پروگرام کب تک دستیاب ہوگا؟
ReplyDeleteانشاءاللہ بہت جلد!
ReplyDeleteاردو ای قاعدہ تیار ہو چکا ہے۔ اس کے حصول کے لیے مجھ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ رابطہ کے لیے بلاگ کا رابطہ سیکشن ملاحظہ کریں۔
ReplyDeleteماشا٫اللہ ، بہت اچھا سافٹ ویئر ہے۔ میں آپ کی سوچ سے بہت متاثر ہوں۔ اللہ تعالٰی آپ کو مزید کامیابی عطا فرماءے، آمین
ReplyDeleteAnonymous: بہت شکریہ جناب! جزاک اللہ خیر!
ReplyDeleteA.A Shoaib ,i read ur blog, its really good effort specially your e.qaida. do you have any planning to make arabic qaida in the same way?
ReplyDeleteبہت شکریہ!۔۔۔۔۔۔۔۔ فی پلان تو ہے۔ انشاءاللہ ضرور بناؤنگا۔ مگر یہ کافی وقت طلب کام ھے ۔ درست تجوید کے ساتھ کسی حافظ قرآن یا قاری کی آواز میں ریکارڈنگ کرنی ہوگی۔ اس کے بعد اس پر کام کیا جا سکے گا۔ انشاءاللہ مستقبل میں ارادہ ہے میرا یہ کام کرنے کا۔ ویسے انٹرنیٹ پر عربی قاعدہ موجود ہے۔ گوگل پر سرچ کریں تو ضرور مل جائے گا!
ReplyDeleteمفاد عامہ کی ایک نہایت عمدہ کوشش ہے۔
ReplyDeleteشکریہ ڈاکٹر جواد۔۔۔۔۔۔۔۔!!۔
ReplyDeleteبہت اچھی کوشش ہے جناب فروغ اردو کے لۓ اسے مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کریں
ReplyDeleteبہت شکریہ ڈاکٹر صاحب!۔۔۔۔۔۔اس سلسلے میں آپ کے مشوروں کا ممنون ہوں گا۔ یعنی ای-قاعدہ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے کیا کرنا چاہئے؟
ReplyDeleteاس قاعدے کے حصول کے لیے رابطہ کریں۔ آپ کو تفصیلی ای میل کے ذریعے طریقہ کار ای میل کر دیا جائے گا۔ شکریہ
ReplyDeletehow can i get this urdu book
ReplyDeleteit is fantastic
This isn't a book. Urdu E-Qaida is a multimedia software to learn Urdu Language. If you want to get this book, please contact me.
DeleteI am interested in this software... how much this cost?
ReplyDeletePlease email me at shoaib.saeed[at]yahoo[dot]com. I will send you the details!
ReplyDeleteA.O.A. Good work. Proud to be a Pakistani. We need Pakistani like you.
ReplyDeleteWalaikum Assalam! Thanks a lot! Much appreciated! :-)
Deleteمفتا نہیں لگ سکتا؟
ReplyDeleteWait for few months, it will be available
DeleteFREE Insha Allah!
hy plz tel me how i download this qaida
ReplyDeleteI am Sorry to Say.
ReplyDeleteSame behave as other Paki's do. It is just food trap to promote his website and increase the traffic.
It isn't. Believe me Urdu E-Qaida will be available FREE Insha Allah!
DeleteHere you go! Urdu E-Qaida 2.0 Freeware is now available for FREE download! Enjoy & please do pray for me! Jazak Allah!
ReplyDelete