Urdu E-Qaida Freeware

40 comments :
اردو ای- قاعدہ ابتدائی اسکول کے بچوں کے لئے ایک انٹریکٹو، تفریح سے بھرپور اور تعلیمی سافٹ ویئر ہے اور بچوں کو اردو حروف سکھانے اوراردو زبان سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ ایک دلچسپ، متحرک، ملٹی میڈیا ٹیوٹوریل پروگرام ہے۔ اردو ای- قاعدہ خاص طور پر نرسری یا پریپ کلاسز کے بچوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں سیکھنے کے ساتھ ساتھ دلچسپی کا اتنا سامان موجود ہے کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔




اردو کے ہر حرف کو نہایت دوستانہ آواز میں متحرک اشیا ء، دلچسپ صوتی اثرات اور بہترین پس منظر موسیقی کے ساتھ سمجھایا گیا ہے۔یہ پروگرام مشکل کمانڈز سے پاک اور استعمال میں نہایت آسان ہے اور بچوں کے مزاج اور نفسیات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ جیسے ہی کسی اردو حرف پر کلک کیا جاتا ہے تو اس حرف سے بننے والی شے حرکت کرتی ہے ،جس سے بچوں میں بھی دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ اردو ای- قاعدہ بچوں کو اردو حروف تہجی سکھانے کا ایک دلچسپ اور موثر ذریعہ ہے، جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی انجوائے کر سکتے ہیں۔

اسباق

 اردو ای- قاعدہ 2.0 میں آٹھ (۸)متحرک ملٹی میڈیا اسباق شامل ہیں۔پروگرام کے پرکشش مین مینو میں ان آٹھ (۸) متحرک اسباق کے روابط موجود ہیں، جن پر کلک کر کے مطلوبہ سبق پڑھا جا سکتا ہے۔

اسباق کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

٭…حروف اور الفاظ
٭… بولتے حروف
٭… حروف کی بناوٹ
٭… چھوٹے بڑے حروف
٭… ‘‘ھ’’ کے حروف
٭… حرکات
٭…الفاظ اور جملے

٭…اردو گنتی

 مشقیں

اردو ای- قاعدہ میں صرف اسباق ہی موجود نہیں ہیں، بلکہ اس میں بچوں کے لئے کھیل کودکا سامان بھی موجود ہے۔ آٹھ (۸) دلچسپ گیمز یا مشقیں بھی اس برقی اردو قاعدہ میں موجود ہیں، جن سے بچے کھیل کے ساتھ ساتھ سیکھتے بھی ہیں۔ ان گیمز کو بنانے کا مقصد بچوں کو اردو حروف کی بناوٹ اور ان کی آواز کی پہچان کرانا 
ہے۔

یہ آٹھ (۸)گیمز یا مشقیں مندرجہ ذیل ہیں۔

٭…لکھنا سیکھیں
٭…رنگ بھریے
٭…حروف پہچانیے
٭…ذہانت آزمائیے
٭…حروف ملوائیے
٭…حروف ڈھونڈیں
٭…سوال جواب
٭…الفاظ ڈھونڈیں

اردو ای- قاعدہ 2.0  بچوں کے لیے یقیناَ َ ایک  انمول تحفہ ہے، جس کے ذریعے وہ  کسی ٹیوشن یا استاد کے بغیر با آسانی اردو حروف تہجی سیکھ سکتے ہیں۔

Urdu E-Qaida 2.0 Demo Video







 یہ سافٹ ویئر مفادِ عامہ اور فروغِ اُردو کے لیے مفت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سافٹ ویئرکو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں تاکہ اُن کی روشنی میں اس سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ شکریہ

براہِ کرم مجھے اور میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے!۔۔۔۔جزاک اللہ خیر۔۔۔!۔

دعاؤں کا طالب: شعیب سعید شوبی

اردو ای قاعدہ2.0  ڈاؤن لوڈ کریں۔۔۔

Size: 28.13 MB
نوٹ: اگر کوئی ایک لنک کام نہ کرے تو براہِ کرم کسی دوسرے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔
Note: Please try another download link if you find a broken one. Report it by posting it on comment box and I will fix it up, Insha Allah! Thanks! 





40 comments :

  1. aoa. special thanks.hakeem saleem akhtar

    ReplyDelete
    Replies
    1. Walaikum Assalam,

      You're most welcome Hakeem Sb, Please remember me in your prayers!

      Delete
  2. جزاک اللہ ، اللہ کریم آپ کے والدین کا سائی آپ پر قائم رکھے اور زندگی میں آسانیاں عطا فرمائیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. آمین ثم آمین!۔۔۔۔بہت شکریہ مصطفیٰ ملک صاحب!۔۔۔ :)

      Delete
  3. اعلیٰ ، بہترین کاوش ہے ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ آپ والدین کے سائے میں اپنی عمر بِتائیں ، آمین ثم آمین

    ReplyDelete
    Replies
    1. آمین ثم آمین!۔۔۔۔بہت شکریہ خالد صاحب!۔۔۔ :)

      Delete
  4. Well Done man... Fantastic work .. May Allah Bless you

    ReplyDelete
  5. link block kar diya gaya hai mehrbani kar ke mediafire link den

    ReplyDelete
    Replies
    1. Sorry for inconvenience. Dropbox links have been temporarily suspended for generating excessive traffic. Now, I have uploaded on MediaFire as well. Please download it from Now!

      Delete
  6. windows 10 32bit main install nahi ho rha
    is ka koi hal

    ReplyDelete
    Replies
    1. Aap K Pass Kia Error Aarha Hai? Kia Aap Mujhe Bata Sakte Hain?

      Delete
  7. بہترین کاوش ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے۔۔آمین

    ReplyDelete
  8. Salam sir kia ya English ma b mill sakta hai

    ReplyDelete
    Replies
    1. Walaikum Assalam, Nahi Bhai Yeh Sirf Urdu Main He Available Hai.

      Delete
  9. Salam Shoaib Bhai kia ya English ma b mil sakta hai

    ReplyDelete
  10. Masha Allah. Great Job! This is the much required application as there is not even one application in which learning of urdu alphabets provided for little kids.

    Brother, I have an advise for you that if you can accomplish it, please get it available on android phones then your application will be more appreciated and also liked on that portal also.

    May Allah reward you get more and more success in your career in the life ahead. Ameen
    Thanks!
    Usman Iftikhar

    ReplyDelete
    Replies
    1. Jazak Allah Usman!

      Thanks for your advice. I'm planning to make an android app of Urdu E-Qaida. InshaAllah!

      Delete
    2. Great! Will hear soon good news.

      Delete
  11. Replies
    1. No, you can't run this software on Tab because it's Windows only Software. But, I'm planning to make an android app of Urdu E-Qaida in near future. InshaAllah!

      Delete
  12. اعلی کاوش بھائی جان!

    ReplyDelete
  13. ap ke site bohut achi hy
    allah ap ko donon jahan min kamyab karay.

    ReplyDelete
  14. Janab iski android application banane ki koshish agar ho sakay to Jazak Allah

    ReplyDelete
  15. بہترین زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھا :)

    ReplyDelete
  16. WoW Great Work Shoaib Bhai Allah Ap ko Khush rakhy. Ameen
    Buhat he umda kam kiya hai.

    ReplyDelete
  17. this is really good and different. keep it up!

    ReplyDelete
  18. Nice Job bro. Allah pak ap ko is kam ka ajar ata farmaye

    ReplyDelete
    Replies
    1. Jazak Allah Brother! Bas Aap Ki Duaoon Ki Zaroorat Hai! :-)

      Delete